بنگلور،30ڈسمبر(ایجنسی) صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج تمام طبقات کے لوگوں سے ملک میں بھکمری کے خاتمے اور فاقہ کشی سے متاثر بچوں کو بااختیار بنانے کے لئے شراکت دینے کی اپیل کی۔
مسٹر پرنب مکھرجی نے یہاں
منعقد ادمے چیتنا سیوا اتسو 2017 میں کہا کہ ملک میں بھوک مری کو ختم کرنے اور فاقہ کشی میں مبتلا بچوں کو بااختیار بنانے کے لئے مختلف اقتصادی شعبے کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بچے خاندان اور ملک کا مستقبل ہیں لہذا انہیں بااختیار بنانا ضروری ہے۔